03:59 , 24 اپریل 2026
Watch Live

کم عمری میں شادی اور شوبز کیریئر، اداکارہ کا چونکا دینے والا بیان

پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی سینئر اداکارہ نوشابہ بی بی نے اپنی زندگی کے ایک حساس پہلو سے پردہ اٹھایا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں کم عمری میں شادی کا انکشاف کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ان کی شادی صرف 12 سال کی عمر میں ہوگئی تھی، جبکہ اسی سال انہوں نے بطور چائلڈ آرٹسٹ ٹی وی پر کام کا آغاز بھی کیا۔

انٹرویو کے دوران میزبان کے سوال پر اداکارہ نے بتایا کہ شوبز میں آنے سے پہلے کسی ملازمت کا موقع ہی نہیں ملا۔ ان کا کہنا تھا کہ بچپن میں شادی ہونے کی وجہ سے زندگی بہت جلد بدل گئی اور ذمہ داریاں بھی کم عمری میں ہی آ گئیں۔

نوشابہ بی بی نے اپنی شادی کا واقعہ یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ گڑیوں اور سہیلیوں کے ساتھ کھیل رہی تھیں کہ اچانک انہیں بتایا گیا کہ گھر میں شادی ہے۔ انہیں تیار کیا گیا، لپ اسٹک لگائی گئی اور وہ خوشی خوشی یہ سب برداشت کرتی رہیں، اس وقت انہیں اندازہ ہی نہیں تھا کہ وہ خود دلہن بن رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: ونیزہ احمد بیٹے اور بیٹیوں پر خیالات کا اظہار

انہوں نے مزید بتایا کہ شادی کے بعد جب مہمان چلے گئے تو انہوں نے اپنی نند سے کہا کہ اب مجھے میرے گھر بھیج دیں۔ اداکارہ کے مطابق ان کے شوہر ان سے 23 سال بڑے تھے اور وہ صرف 14 سال کی عمر میں ماں بن گئی تھیں۔ ان کے تین بیٹے اور ایک بیٹی ہیں۔

سینئر اداکارہ نے یہ بھی بتایا کہ ان کے والد شوبز میں کام کرنے کے خلاف تھے، تاہم ساس اور شوہر کے تعاون سے انہوں نے اداکاری کا سفر شروع کیا۔ ان کی کہانی ایک بار پھر کم عمری میں شادی کا انکشاف سامنے لاتی ہے، جو معاشرے میں موجود ایک تلخ حقیقت کی نشاندہی کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں
اہم خبریں۔
ضرور دیکھیں
INNOVATION